ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واٹس ایپ کونسے نئے اہم فیچرز متعارف کرانے جا رہا ہے؟

واٹس ایپ کونسے نئے اہم فیچرز متعارف کرانے جا رہا ہے؟
کیپشن: whatsapp
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :واٹس ایپ جلد آن لائن اسٹیٹس کو چھپانےاور مبینہ طور پر ونڈوز بیٹا پر ’ڈیلیٹ فار ایورین‘ فیچر کے لیے ایک نئے وقت کی حد کو رول آؤٹ کر رہا ہے۔

واٹس ایپ اپنےصارفین کو  آن لائن اسٹیٹس چھپانے کے لیے ایک آپشن شامل کر رہا ہے۔ یہ سہولت صارفین کو یہ اجازت دے گی کہ انسٹنٹ میسجنگ ایپ پر آن لائن ہونے پرآپ کو کون دیکھ سکتا ہے۔ یہ سہولت مستقبل میں دستیاب ہونے کا امکان ہے۔میٹا کی زیر  ملکیت کمپنی مبینہ طور پر کچھ بیٹا ٹیسٹرز  کے پیغامات کو ڈلیٹ کرنے کے لیے وقت کی حد کو بھی اپ ڈیٹ کر رہی ہے۔

واٹس ایپ فیچرز ٹریکر  WABetaInfo  کی ایک رپورٹ کے مطابق، میٹا کی ملکیت والی میسجنگ سروس منتخب رابطوں سے آن لائن اسٹیٹس چھپانے کی صلاحیت تیار کر رہی ہے۔ایک بار جاری ہونے کے بعد یہ فیچر صارفین کو یہ انتخاب کرنے دے گا کہ ان کو آن لائن ہونے پر کون دیکھ سکتا ہے۔ آن لائن اسٹیٹس کو چھپانے اور وقت کی حد میں توسیع کے علاوہ، WABetaInfo نے ونڈوز بیٹا پر ایک نئے ڈیزائن کردہ سیاق و سباق کے مینو کو جاری کرتے ہوئے دیکھا  ہے۔یہ فیچر ان صارفین کے لیے دستیاب ہے جنہوں نے مائیکروسافٹ اسٹور سے ونڈوز 2.2225.2.70 کے  تازہ ترین واٹس ایپ بیٹا ایپ انسٹال کیا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر