ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ شگفتہ اعجاز کی گائے سے مکالمے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

Shugufta Ejaz viral video
کیپشن: Shugufta Ejaz viral video
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے  عام شہریوں کے ساتھ اداکار بھی پریشان دکھائی دینے لگے،سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی گائے سے مکالمے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

پیٹرول کی قیمت گزشتہ روز حکومت کی جانب سے چوتھی بار بڑھائی گئی ہے جس کے بعد پٹرول 248روپے 74پیسے کا فی لیٹر فروخت ہو رہا ،ایسے میں سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سینئر اداکارہ ایک باڑے میں موجود ہیں جہاں وہ کھڑی اپنے خیالوں میں گُم کہہ رہی ہیں کہ کتنا ہی اچھا ہوتا اگر یہ گائے دودھ کی جگہ پیٹرول دیتی، ہمارے تو مزے ہی ہوجاتے۔

لیکن اچانک ویڈیو میں آواز آتی ہے پاگل، اگر ہم چارے کے بجائے ڈیزل سے چلتی ہوتیں تو پھر تم کیا کرتیں؟ چُپ کرکے دودھ نکالو، ویڈیو میں ایسے دیکھایا گیا کہ یہ آواز گائے کی تھی جو شگفتہ اعجاز کی بات کا جواب تھا۔