دعا زہرا کیس ;عدالت سے اہم خبر آگئی

Dua Zahra
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کراچی سے لاہور جاکر رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی دعا زہرا کے کیس کا تفتیشی افسرتبدیل کرنے کی درخواست عدالت نے مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نےتفتیشی افسر کی تبدیلی کے لیے دعا کے والد مہدی کاظمی کی درخواست پرفیصلہ سنایا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ پولیس کےجمع کرائے گئے چالان پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ، اگر کیس کا چالان منظور ہو بھی جائے تو درخواست گزار کے پاس اپیل کا حق ہے۔

کراچی سے لاپتا ہوکر پنجاب میں پسند کی شادی کرنی والی دعا زہرا کو عمر کے تعین کے لئے 10 رکنی میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کردیا گیا۔ سروسز اسپتال میں دعازہرا کے مختلف ایکسرے،خون کے ٹیسٹ، کئے جارہے ہیں۔پولیس دعا زہرہ کو لے کر ڈاؤ ڈینٹل اسپتال روانہ کیا گیا ۔ دعا زہراکی ہڈیوں اور دانتوں کے ایکسرے، خون کے ٹیسٹ، جسمانی معائنہ سمیت دیگر ٹیسٹ مکمل کرلیے گئے۔ تین سے چار دن میں رپورٹ آئے گی۔

رپورٹس آنے کے بعد دعا زہرہ کی عمر کا تعین ہو سکے گا۔ اس کے بعددوبارہ دعازہرہ کوسروسز اسپتال لایا جائے گا۔گائنی ڈاکٹرزنے بھی دعا کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر دعا کے والدین بھی اسپتال میں موجود ہیں۔

دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لئے محکمہ صحت سندھ نے ماہرڈاکٹرز پرمشتمل 10 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا ہے جس کی سربراہی ڈاؤ میڈیکل کی پرنسپل پروفیسر صبا سہیل کررہی ہیں۔

سندھ پولیس نے دعا زہرا کو آج میڈیکل کے لئے لاہورسے کراچی منتقل کیا تھا۔ کراچی کی عدالت  نے 25 جون کو دعا زہرا کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں عمر کے تعین کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا.