زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ

Earthquake
کیپشن: Earthquake
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شارجہ اور دبئی میں زلزلے کے شدید جھٹکےمحسوس کیے گئے جس سے شہری خوفزدہ ہوگئے۔

یورپی بحیرہ روم زلزلہ مرکز کے مطابق زلزلہ ایران کے جنوب میں آیا،گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ   زلزلے کی شدت 6.3  تھی، زلزلے کا مرکز ایران کی بندر گاہ لنگہ ہے جو اماراتی ریاست شارجہ سے 150 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ 

زلزلے کے جھٹکوں کے نتیجے میں کسی بھی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی خبر اب تک سامنے نہیں آئی۔