بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی

Weather Situation
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کل سے سندھ اور بلوچستان میں   بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کر دی گئی۔

محکمہ موسمیا ت نے سندھ اور بلوچستان میں کل سے بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ پی ڈی ایم اے نے اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت  کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ مون سون کے   اس مرحلے میں  بارشیں برسانےوالا سسٹم مضبوط ہوگا اور شدید بارشوں کا امکان ہے۔  جس میں جمعہ سے 2جولائی سے پانچ جولائی تک تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ میں بادل برسیں گے۔

کراچی میں 2جولائی سے پانچ جولائی تک بارش ہوگی۔ کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص ،عمرکوٹ اور دادو میں اربن فلڈنگ کاخدشہ ہے۔

ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے احتیاط برتنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے نے بلوچستان کے تیرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے سے متعلق مراسلے جاری کیے ہیں۔ جن میں کہا گیا ہے کہ بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آنےکا خطرہ ہے۔

دوسری جانب آج ملک کے بیشتراضلاع میں موسم مرطوب اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ کشمیر ، پنجاب، خیبرپختونخوا ،اسلام آباد ،زیریں سندھ اور مشرقی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقو ں کے ساتھ بلوچستان اور سندھ میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔