شہریوں کیلئے بری خبر،رات کے اوقات میں گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کا اعلان

شہریوں کیلئے بری خبر،رات کے اوقات میں گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کا اعلان
کیپشن: load shedding
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کے الیکٹرک نے شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ دورانیہ مزید بڑھا کر شہریوں کی پریشانی میں اضافہ کر دیا۔

کے الیکٹرک نے جولائی کے لیے نئے جاری کردہ شیڈول میں لوڈشیڈنگ دورانیے میں مزید 2 سے 4 گھنٹے کا اضافہ کر دیا جبکہ پورے شہر میں رات کے اوقات میں 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا اعلان کیا ہے۔

رات کو وقفے وقفے سے 3 سے 4 گھنٹے بجلی بند رہے گی۔ مستثنیٰ علاقوں میں دن میں 6 گھنٹے اور رات میں 4 گھنٹے بجلی بند ہوگی۔اس سے قبل مستثنیٰ علاقوں میں رات کو 2 اور دن میں 6 گھنٹے بجلی بند ہوتی تھی۔ وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر نے لوڈشیڈنگ میں کمی کے احکامات دیے تھے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے جولائی میں لوڈشیڈنگ مزید بڑھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ گیس اور تیل کے مسائل ہیں ہو سکتا ہے جولائی میں لوڈشیڈنگ مزید بڑھے۔

انہوں نے کہا تھا کہ سابق حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں دھجیاں اڑائیں، جولائی میں لوڈشیڈنگ بڑھے گی عالمی بحران کی وجہ سے ایل این جی نہیں مل رہی۔