ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یہ شاہی حکومت نہیں..سب جوابدہ ہیں, فردوس عاشق اعوان

Fridous awan media talk
کیپشن: Fridous awan media talk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمعاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ یہ شاہی حکومت نہیں اس حکومت میں سب جوابدہ  ہیں۔ طاہر خورشید کو نیب کے ہر سوال کا جواب دینگے۔
  تفصیلات کے مطابق  ڈی جی پی آر کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے سپیشل سیکرٹری طاہر خورشید کو تاحال نیب کی جانب سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ میڈیا پر اگر کوئی نوٹس چل رہا ہے تو وہ نیب سے کسی نے میڈیا کےساتھ شئیر کیا ہو گیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا عزم ہے کہ پاکستان کو ریاست مدینہ بنائیں گے لہذا ریاست مدینہ میں سب کےساتھ انصاف کیا جاتا ہے کسی چور اچکے کو چوری ڈکیتی کی اجازت نہیں دی جاتی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھاکہ حکومت نیب اور طاہر خورشید کے معاملے میں نہیں آئےگی۔

ڈی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت کبھی آزادی صحافت کےخلاف نہیں سپیکر اور صحافیوں کے ملاقات میں تمام مسائل حل ہو جائینگے۔