(زین مدنی) پاکستان کے معروف سٹیج ٹی وی اور فلم کے نامور اداکار جاوید کوڈو کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی،نامورکامیڈین اداکارجاویدکوڈوطبیعت خراب ہونےپرہسپتال داخل کرادیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق معروف سٹیج ٹی وی اور فلم کے نامور اداکار جاوید کوڈو کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال داخل کرادیا گیا،اداکار کے بیٹے طیب جاوید کا کہناتھا کہ دوپہرکواچانک طبیعت خراب ہوئی اورخون کی الٹیاں آئیں،شالیمار ہسپتال داخل کروا دیا جہاں ڈاکٹرز ان کا علاج کر رہے، اداکار کے بیٹے نے مداحوں سے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے ۔