مانیٹرنگ ڈیسک: سعودی حکومت کی جانب سے مسجد اقصیٰ کا انتظام سنبھالنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیرخارجہ نے 30 جون سے یکم جولائی تک امارات کا دورہ کیا۔ اسرائیلی وزیرخارجہ یائر لیپڈ کے دورہ امارات میں مسجد اقصیٰ کا انتظام سعودی حکومت کے سپرد کرنے کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ مسجد اقصیٰ کا انتظام اردن کی حکومت سنبھالتی ہے۔ لیکن اب ردن کے ساتھ سعودی حکومت بھی مسجد اقصیٰ کے انتظامات سنبھالے گی۔ذرائع کے مطابق نئی اسرائیلی حکومت مسجد اقصیٰ کی انتظامی کونسل بنانے کے لئے راضی ہے۔