ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ پلٹ لڑکی سے زیادتی کا ڈراپ سین؛ چونکا دینے والے انکشافات

برطانیہ پلٹ لڑکی سے زیادتی کا ڈراپ سین؛ چونکا دینے والے انکشافات
کیپشن: british return girl
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)برطانیہ پلٹ لڑکی سے زیادتی کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا،متاثرہ لڑکی امان ریکارڈ یافتہ نکلی،امان نے ایف آئی آر میں نام ، شناختی کارڈ نمبر ، موبائل نمبر تک غلط لکھوادیے۔

تفصیلات کےمطابق وحدت کالونی میں برطانیہ پلٹ لڑکی سے زیادتی کا معاملہ نیا رخ  اختیار کرگیا،متاثرہ لڑکی امان ریکارڈ یافتہ نکلی،امان نے ایف آئی آر میں نام ، شناختی کارڈ نمبر ، موبائل نمبر تک غلط لکھوادیے، پولیس ریکارڈ کے مطابق امان درجنوں مقدمات  میں نامزد اور کئی مقدمات میں مدعی بن چکی،امان نامزد مقدمات میں  گرفتاری کے بعد جیل بھی جاچکی ہے۔

پولیس ریکارڈ میں لڑکی کا نام ولیحہ امان درج ہے،ز یادتی کے حالیہ مقدمہ  میں لڑ کی نے ملزم سے نکاح پر رضامند ظاہر کردی،امان برطانیہ پلٹ نہیں بلکہ ملتان کی رہنے والی ہے،امان کے خلاف نوسربازی،چیک باؤنس اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ اطلاعات موصول ہوئیں تھیں کہ  وحدت کالونی میں برطانیہ پلٹ لڑکی کوزیادتی کا نشانہ بنادیاگیا،متاثرہ لڑکی امان والد کی وفات پربرطانیہ سے لاہور آئی تھی، متاثرہ لڑکی کے مطابق سوتیلی ماں نے گھر سے نکال دیا تو والدکےقریبی دوست کےگھر پناہ لی ،والدکےدوست کےبیٹےفیضان نےجنسی زیادتی کانشانہ بنایا،ملزم فیضان گھر میں تین روز زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

پولیس نے زیادتی کاشکارلڑکی کامیڈیکل اورڈی این اے کروایاجبکہ   واقعے کامقدمہ درج بھی کر کے فرار ہونے والے ملزم فیضا ن کو رات گئے گرفتار کر لیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز  کی ہدایت پر ملزم کو مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کیاگیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کی تھی.

M .SAJID .KHAN

Content Writer