ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

134 چور سپاہی ڈیوٹی سے ہٹا دیئے گئے

پنجاب پولیس
کیپشن: پنجاب پولیس کی کالی بھیڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: پنجاب پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے اہلکاروں کیخلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ،  انویسٹی گیشن پولیس میں شامل ڈاکو ، چوروں سمیت کریمینل ریکارڈ رکھنے والے 134 افسر اور اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والی کالی بھیڑوں  کیخلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انویسٹی گیشن پولیس میں شامل کریمینل ریکارڈ ر کھنے والے اہلکاروں کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے۔ کریمینل ریکارڈ رکھنے والے134 افسر وں اور اہلکاروں میں سی آئی اے کے4 انسپکٹر، 8 سب انسپکٹر، اے ایس آئیز اور کانسٹیبلز بھی جرائم پیشہ ریکارڈ رکھنے والوں میں شامل ہیں۔ ان اہلکاروں کو ہٹانے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔