ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لوڈ شیڈنگ صرف بجلی چوروں کیلئے ہوگی

electricity tower
کیپشن: electricity tower
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)لیسکو نے بجلی چوری کرنے والے صارفین کے علاقوں میں چھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا۔
 تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے لیسکو کو پانچ سو میگاواٹ اضافی بجلی دیدی  جس کی وجہ سے سسٹم میں ٹرپنگ اور اوورلوڈنگ کے معاملات میں بہتری آئی ہے، لیسکو نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی بجائے شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ شروع کر دی ہے۔

لائن لاسز کی بنیاد پر کیٹیگری فور اور فائیو کے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی ہے، دونوں کیٹیگریز میں چھ گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ لیسکو کی ڈیمانڈ چار ہزار چھ سو جبکہ فراہمی چار ہزار چار سو میگاواٹ ہوگئی ہے۔ اس طرح دو سو میگاواٹ کا شارٹ فال ہونے کی وجہ سے سسٹم میں اوورلوڈنگ ختم ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز تین ہزار آٹھ سو ساٹھ میگاواٹ بجلی دی جارہی تھی جس کی وجہ سے آٹھ گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ ہوتی رہی۔

 واضح رہے کہ حالیہ دنوں ہی شہرو گردونواح میں بدترین طویل لوڈشیڈنگ ہو ئی  تھی،متعدد علاقوں میں ہردو گھنٹوں بعد ایک گھنٹے کیلئے بجلی کی بندش نےشہریوں کو پریشان کر دیا تھا۔بعض علاقوں میں رات کے اوقات میں بھی گھنٹوں بجلی بند رہی تھی۔