ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی

broiler
کیپشن: broiler
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھا ؤکا سلسلہ جاری ہے مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کر دی  گئی۔
 تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 6 روپے فی کلو کمی ہوگئی ہے جس کے بعد مرغی کا گوشت 299 روپے سے کم ہو کر 293 روپے  فی کلو ہو گیا۔زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 194 روپے جبکہ پرچون ریٹ 202 روپے فی کلو جاری ہے۔اسی طرح فارمی انڈوں کا 154 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے بعد سے انڈوں کی پیٹی 4500 روپے کی ہو گئی۔

 واضح رہے کہ صارفین ہی نہیں بلکہ دکاندار بھی  قیمتوں کے اس اتار چڑھاؤ کے سبب  تشویش میں مبتلا ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ  انتظامیہ برائلر مرغی کی قیمتوں کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہے،انہوں مطالبہ کیا کہ   حکومت کوشش کرے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت مزید   کم ہونی چاہئے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکوامت اشیائے  خورونوش کی قیمتیں کنٹرول کرے تاکہ غریب طبقہ متاثر نہ ہو کیونکہ اگر مہنگائی کا سلسلہ یونہی جاری رہا تو غریب بے چارہ دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہو جائے گا۔