علی رامے:پنجاب میں وزرا کے بعد اب افسروں کے لیے بھی نئی گاڑیاں خریدی جائیں گیں۔پنجاب حکومت گریڈ 17 اور 20 کے افسروں کے لیے 424 نئی گاڑیاں خریدے گی، گاڑیوں کی خریداری کے لیے ترقیاتی بجٹ استعمال ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی کابینہ نے وزرا کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری کے لیے منظوری دی تو افسروں نے بھی نئی گاڑیاں خریدنے کے لیے ایک ارب 96 کروڑ روپے کا فنڈ مانگ لیا ہے۔محکمہ مواصلات و تعمیرات نے ترقیاتی بجٹ سے 424 نئی گاڑیاں خریدنے کی سمری ایک بار پھرسے ارسال کردی ہے۔
محکمہ مواصلات گریڈ 20 کے افسروں کے لیے 10 فورٹیونر جبکہ گریڈ 19 اور 18 کے افسروں کے لیے 90 کروڑ روپے مالیت کے 126 ڈبل کیبن ڈالے خریدے جائیں گے۔ افسران کے لیے 26 ٹیوٹا یارس، 42 کلٹس اور 192 سوزو کی جمنی خریدی جائے گئیں جبکہ پول میں پروٹوکول کے استعمال کے لیے الگ سے 4 گاڑیاں خریدی جائیں گیں۔
محکمہ مواصلات و تعمیرات نے ترقیاتی منصوبوں کے ایمرجنسی فنڈ سے یہ گاڑیاں خریدنے کی منظوری طلب کی ہے کیونکہ ترقیاتی منصوبے میں دو سے تین فیصد کنٹیجنسی فنڈ ایمرجنسی کے لیے مختص ہوتا ہے جبکہ کفایت شعاری پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے کابینہ برائے خزانہ اس کی منظوری بھی دے گا۔