ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے نے انکروچمنٹ کمیٹی کے احکامات ہوا میں اُڑا دئیے

LDA
کیپشن: LDA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جوہر ٹائون (درنایاب) ایل ڈی اے نے گورننگ باڈی کی انکروچمنٹ کمیٹی کے احکامات ہوا میں اُڑا دئیے، ایل ڈی اے ایونیو ون میں غیر قانونی کمرشل تعمیرات کی مسماری کے احکامات کے برعکس چند پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر سربمہر کردیئے۔

گریڈ سترہ کے جونئیر ڈائریکٹر نے افسران کی آنکھوں میں دھول جھونک دی۔ ایل ڈی اے میں غیر قانونی ہوٹلز، پلازہ، واشنگ سنٹرز، ہاسٹلز، ڈیپارٹمنٹل سٹورز کو چھیڑا تک نہیں گیا، میاں چوک ایونیو ون میں کمرشل عمارتوں کو چھوڑ دیا گیا، ایونیو ون میں رہائشی پلاٹوں پر قائم سکول، ہسپتال، کلینک جیسی کمرشل سرگرمیوں کو نہ روکا جاسکا، پہلے بھی ہمیشہ صرف دفاتر کو ہی سربمہر کیا جاتا رہا، لیکن غیر قانونی بلڈنگز گرائی نہ گئیں۔ 

گورننگ باڈی انکروچمنٹ کمیٹی کے سربراہ شیخ امتیاز محمود کے غیر قانونی تعمیرات پر زیرو ٹالرنس کے دعوے بھی وفا نہ ہو سکے۔

 کمیٹی کے سربراہ شیخ امتیاز محمود کا کہنا ہے کہ جو افسر اختیارات سے تجاوز یا فیصلوں کا غلط استعمال کرے گا، اس کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ متاثرہ پراپرٹی ڈیلر اقبال بھٹی کا کہنا ہے کہ نہ ہمیں نوٹسز دئیے گئے نہ ہی عدالتوں کا حکم امتناعی مانا گیا ۔

پراپرٹی ڈیلرز نے کہاکہ ایل ڈی اے افسران کمرشلائزیشن کی بجائے رشوت کا تقاضا کرتے ہیں ۔

Sughra Afzal

Content Writer