پاکستانی فنکاروں کا کشمیری بزرگ کی شہادت پر شدید احتجاج  

 پاکستانی فنکاروں کا کشمیری بزرگ کی شہادت پر شدید احتجاج  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں بزرگ کی شہادت پر مہوش حیات، شان، فرحان سعید اور سلمان احمد سمیت فنکاروں کا شدید احتجاج۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 60 سالہ شخص کی شہادت پرشوبز انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے شدید مذمت کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ مہوش حیات نے خاموش تماشائی بنی دنیا کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کب تک اس ظلم پر خاموش رہیں گے۔

اداکار شان، گلوکار فرحان سعید اور سلمان احمد نے بھی ٹویٹ کئے اور کہا کہ نانا کی لاش پر بیٹھ کر روتے ہوئے بے بس 3 سالہ بچے کی تصویر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور ٹوئٹر پر ایک بار پھر کشمیرکی آزادی ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا۔

اس افسوسناک واقعے پر کوئی چپ نہ رہ سکا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم اور بربریت پر دنیا کی خاموشی پر بھڑک اٹھے۔ فنکاروں نے کہا دنیا کس طرح خاموشی سے کھڑی رہ سکتی ہے اور بھارتی فوج کو اس طرح ظلم کرنے کی اجازت دے سکتی ہے۔ ہم کب تک اس ظلم پر آنکھیں موندے رہیں گے اس ظلم کو روکنا ہوگا، کشمیری زندگیاں بھی اہم ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں ایک اور انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ظالم بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران ایک 60 سالہ شخص کو گولیاں مار کر شہید کردیا اور شہید ہونے والے شخص کا 3 سالہ نواسہ نانا کی لاش پر بیٹھ کر روتا رہا لیکن اسے دلاسہ دینے والا کوئی نہیں تھا۔