ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت سرکاری سکولوں میں کتابوں کی مکمل فراہمی میں نا کام

پنجاب حکومت سرکاری سکولوں میں کتابوں کی مکمل فراہمی میں نا کام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : پنجاب حکومت طلبا تک درسی کتب پہنچانے میں ناکام ہوگئی ۔

پنجاب حکومت کا سکول کے بچوں تک درسی کتب پہنچانا چیلنج بن گیا۔اب تک حکومت اس ٹاسک میں ناکام دکھائی دے رہی ہے، کورونا وائرس جیسی مہلک وبا ءکے پیشِ نظر پنجاب کے سرکاری سکولوں کے تمام طلبہ و طالبات کو بغیر امتحان لیے پاس کر کے اگلی جماعتوں  میں داخل کرنے کے بعد آگے کی تعلیم کے متعلق کوئی حکمتِ عملی طے کرنا یا سکول کھولنا ایک بڑا چیلنج تھا.

پہلے پہل بیانات سامنے آنے کی صورت میں یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ قوم کے مستقبل پر  کورونا وائرس  اور لاک ڈائون کے  براہ راست اثر  سے بچاتے ہوئے ایس او پیز کے مطابق دوبارہ سکول کھولنے کا کوئی راستہ نکالا جائے گامگر یہ قیاص آرائیاں اس وقت دم توڑ گئیں جب پنجاب حکومت کی جانب سے یہ بیان سامنے آیاکہ بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتا نہ کرتے ہوئے انہیں احتیاطی تدابیر کو سامنے رکھتے ہوئے اعلان کردہ تاریخوں کے مطابق متعلقہ جماعت کے طالبعلموں کو سکول میں بلا کر کتابیں فراہم کی جائیں گی۔تاکہ وقت کے مزید ضیاع کی بجائے وہ گھر پہ کچھ پڑھ کر تعلیمی اعتبار سے اس لاک ڈاون کواپنے لیے فائدہ مند بنا سکیں۔


اعلان کردہ تاریخوں کے مطابق اوّل جماعت سے دہم جماعت تک کے طلبہ کو یکِ بعد دیگرِ ے کلاس کے حساب سے بلا کر مخصوص کردہ دنوں میں کتابیں دینا تھیں ۔ان جاری کردہ تاریخوں کے مطابق 8جون کو جماعت دہم ،9جون کو جماعت نہم،15 جون کہ جماعت ہشتم، 16جون کے دن جماعت ہفتم جبکہ 22اور23جون کو ششم ،پنجم اور 29,30جون کو بالترتیب چوتھی اور تیسری جماعت کو کتابیں دینا تھیں ۔اسکے بعد جولائی 9,10تاریخ کے دنوں میں جماعت دوئم و جماعت اوّل میں کتابیں تقسیم کرنے کا کہاگیا تھا۔ لیکن جون کے آخر میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حکومت کتابوں کی قلت کی بدولت اپنی اعلان کردہ تاریخوں کے مطابق مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے اور ایک اندازے کے مطابق کتابوں کی فراہمی کے دوران اب تک تقریباً 60 ہزار کتب کی کمی کا سامنا ہے اور اس کتابوں کی قلت کے اس معاملے سے نمٹنے کے لیے نئی کتابوں کی چھپائی اور فراہمی کے لیے حکم جاری کر دیا گیا ہے۔


محکمہ تعلیم کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں کتابوں کی قلت کو پورا کرنے کیلئے، ڈیمانڈ کے مطابق نئی کتابیں پرنٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں سے کتابوں کی ڈیمانڈکی تفصیل مانگ لی ہے۔ذرائع کے مطابق ضلع لاہور میں دس ہزار کتابوں کی قلت کا سامنا ہے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکول سربراہان کو فوری طور پر ڈیمانڈ ڈپٹی ڈی ای اوز کو فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق کتابوں کی ڈیمانڈ ایک ہفتہ میں پوری کردی جائے گی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer