ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنرل ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کا بغیر ایس او پیز کام سے انکار

جنرل ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کا بغیر ایس او پیز کام سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فیروز پور روڈ (بسام سلطان) لاہور جنرل ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز میں بغیر ایس او پیز کام کرنے سے انکار کردیا، عہدیداروں نے ایک ہفتے کے اندر رسک الاؤنس جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔

 صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹرعمار یوسف،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر قاسم اعوان اور دیگرعہدیداروں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ینگ ڈاکٹرز نے ہسپتالوں کے او پی ڈیز کھولنے کو غیر محفوظ قرار دیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد نہ کرایا گیا تو او پی ڈی اور آپریشن تھیٹرز میں کام نہیں کریں گے۔

ینگ ڈاکٹرز کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے ہسپتالوں کو جاری کردہ محدود کورونا بجٹ میں سے ہیلتھ پروفیشنلز کو رسک الاؤنس دینے کا اعلان کیا، تمام ہیلتھ پروفیشنلز کو رسک الاؤنس دیا جائے، مطالبات تسلیم نہ ہوئے توسروسز معطل کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ رسک الاؤنس حق ہے اور لے کر رہیں گے، ینگ ڈاکٹرز نے حکومتی وزرا ء کے ڈاکٹرز کیخلاف بیان کی مذمت کی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس تھمنے کا نام نہیں لے رہا، عام شہریوں سمیت  پولیس ملازمین، وارڈنز، ڈاکٹرز، نرسز سب کورونا وائرس سے متاثر ہورہے ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب مزید 91 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 395 ہو گئی، ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 133 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار 470 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب میں کورونا کے اب تک 76 ہزار 262 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں،کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں اب تک ایک ہزار 762 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، لاہورمیں کورونا کے ایک ہزار 85نئے مریض سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد شہر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 40 ہزار535ہو گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer