سٹی42: تبدیلی سرکار کی سول سروس ایکٹ 1973 میں تبدیلی، وفاقی حکومت نے بھرتیوں اور تقریروں کے قوانین میں ترمیم کر دی۔ترمیم محکمہ ریلوے میں قرعہ اندازی کے زریعے نوکریوں کی تقسیم کار کے لیے کی گئی۔
اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نے آئین میں ترمیم کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیاگیا۔ نوٹیفیکیشن کے بعد محکمہ ریلوے کو بذریعہ قرعہ اندازی بھرتیوں کا اختیار بھی مل گیا۔
وزیراعظم کی ہدایت پہ ریلوے میں گریڈ 1 تا 5 تک کے ملازمین کو بذریعہ قرعہ اندازی بھرتی کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق قرعہ اندازی میں اہل امیدواروں کو متعلقہ پوسٹ پہ بغیر ٹیسٹ اور انٹریو بھرتی کیا جائے گا۔ محکمہ ریلوے میں گریڈ 1 تا 5 کی کل 8772 اسامیوں پہ بھرتی ہوگی۔9 ہزار اسامیوں پہ سات لاکھ سے زائد امیدواروں نے اپلائی کر دیا۔
بذریعہ قرعہ اندازی محکمے میں بھرتیوں پہ اعلی ریلوے افسران میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ماہرین ریلوے کے مطابق ریلوے ٹیکنیکل محکمہ، ریل کا پہیہ چلانے کے لیے تعلیم یافتہ اور اچھی تعلیمی اسناد کے حامل نوجوانوں کی ضرورت ہے۔ حکومت کی جانب سے قرعہ اندازی کے ذریعہ بہترین اور کھوٹے کی تقسیم ختم ہوجائے گئی۔
قرعہ اندازی کے ذریعہ کوئی بھی نااہل محکمے میں بھرتی ہو سکے گا۔ حکومت بذریعہ قرعہ اندازی بھرتیوں کا تجربہ کسی دوسرے محکمے میں کرے۔ ریلوے میں۔ مزید غلطیوں کی گنجائش نہیں۔