ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائے رے مہنگائی، اب یادگارلمحات کو بھی محفوظ بنانا ہوگیا مشکل

ہائے رے مہنگائی، اب یادگارلمحات کو بھی محفوظ بنانا ہوگیا مشکل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) ڈالر کی قدر اور ٹیکسز کی شرح میں اضافے سے البم میکنگ کا سامان، کمپیوٹرز، کیمکلز اور فوٹومشین کی قیمتوں میں25سے30 فیصد اضافہ ہوگیا۔

ہائے رے مہنگائی، مہنگائی کے باعث شہریوں کیلئےاپنے یادگارلمحات کوبھی محفوظ بنانا مشکل ہوگیا،کیونکہ البم میکنگ میں استعمال ہونےوالا سامان پچیس سےتیس فیصد مہنگا ہوگیا، ڈالر کی بڑھتی قدر اور ٹیکسز کی شرح میں بے پناہ اضافہ، مہنگائی کے طوفان نے شہر کی کیمرہ مارکیٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، البم میکنگ کیلئے استعمال ہونے والا سامان کارڈ شیٹ، کمیکلز، لیمینیشن، پیپر سمیت دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں پچیس سے تیس فیصد اضافہ ہوگیا۔

صدر مارکیٹ حاجی راحت علی نے بتایاکہ ایک لاکھ روپے مالیت کا کیمرہ، ایک لاکھ چالیس ہزار، فوٹو مشینیں بیس سے بڑھ کر 25 لاکھ اور ایڈیٹنگ کیلئے استعمال ہونے والے کمپیوٹرز 5 ہزار روپے مہنگے ہوگئے ہیں۔

البم میکنگ کا سامان اورکیمرے مہنگے ہونے پر شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے طوفان نےان کے لیے خوبصورت یادوں کو محفوظ کرنا بھی مشکل بنا دیا۔

کیمرہ مارکیٹ کے تاجروں اور شہریوں نے حکومت سے روپے کی قدر میں بہتری اور ٹیکسز کی شرح میں کمی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ فوٹو سازی سے متعلق مصنوعات سستی ہوسکیں۔

Sughra Afzal

Content Writer