داتا دربار میں زائرین کے جوتوں کی حفاظت کا ٹھیکہ کروڑوں میں نیلام

داتا دربار میں زائرین کے جوتوں کی حفاظت کا ٹھیکہ کروڑوں میں نیلام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب نے داتا دربار میں زائرین کے جوتوں کی حفاظت کا ٹھیکہ 5 کروڑ 91 لاکھ روپے میں نیلام کردیا۔

گزشتہ سال کی نسبت رواں سال 54 لاکھ روپے اضافے کیساتھ ٹھیکہ نیلام کیا گیا، ٹھیکیدار کو ایک تہائی رقم فوری طور پر ادا کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، نمازیوں کے داخلی راستوں پرعلیحدہ ریک بھی بنا دیئے گئے، نماز کی ادائیگی کیلئے آنے والوں کو حفاظت پاپوش کی اُجرت سے مستثنی قرار دیا گیا۔

صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے چھ ماہ قبل حفاظت پاپوش کی اُجرت ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم مالی اہداف پورا کرنے کے لئے محکمہ اوقاف نےجوتوں کی حفاظت  کا ٹھیکہ کروڑوں روپے میں نیلام کر دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer