ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے 10 پولیس افسران کی خدمات وفاق کو واپس کردیں

پنجاب حکومت نے 10 پولیس افسران کی خدمات وفاق کو واپس کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی عثمان ذکریا سمیت 10 پولیس افسران کی خدمات وفاق کو واپس کرکے  دیگر 9 اعلیٰ افسران کی خدمات مانگ لیں۔

پولیس افسران میں ڈی آئی جی احمد اسحاق ڈار جہانگیر، ڈی آئی جی سلطان احمد چودھری، ڈی آئی جی وقاص نذیر، ڈی آئی جی عمران محمود کی خدمات وفاق کے حوالےکردی  گئی ہیں۔

  پنجاب حکومت نے ڈی آئی جی رانا شہزاد ا کبر، ڈی آئی جی سلمان سلطان رانا، ایس ایس پی ناصر مختار راجپوت، قیصر بشیر مخدوم اور منصور الحق رانا کی خدمات بھی وفاق کو دے دی ہیں، تمام افسران کو فوری طور پر وفاق رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،  کیپٹن (ر) ظفر اقبال ،ڈی آئی جی شہزادہ سلطان، راجہ رفعت مختار، محمد یوسف ملک اورسجاد منج سمیت دیگرافسران کی خدمات مانگی گئی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer