ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلاب کا خطرہ، ہنگامی مراکز قائم

 سیلاب کا خطرہ، ہنگامی مراکز قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) کمشنر لاہور ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ نے رواں مون سون میں اداروں کو الرٹ رہنے اور نکاسی آب کے لیے قبل از وقت تیاریاں مکمل رکھنے کی ہدایت کردی۔

کمشنر آفس میں اجلاس میں مون سون میں ممکنہ سیلاب انتظامات کے حوالے سے اجلاس میں ڈی سی لاہور صالحہ سعید، ڈی سی قصور اظہر حیات، ڈی سی ننکانہ راجہ منصور خان، ڈی سی شیخوپورہ سید طارق بخاری، اے سی آر حافظ مدثر، چیف انجینئر آبپاشی لاہور ندیم خان، ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز، لیسکو، ریسکیو 1122، ایم سی ایل، سیف سٹی اتھارٹی اور دیگر محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔

کمشنر نے کہا کہ سیلاب کا فی الحال کوئی خطرہ نہیں لیکن تمام محکموں کا پیشگی اقدامات کرنا ناگزیر ہے، اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ چرڑ، ہڈیارہ، پانڈوکی اور رائیونڈ ڈرینزکی مکمل صفائی انتہائی ضروری ہے، ڈرینز کی صفائی جاری ہے ہڈیارہ ڈرین پرگیجز بھی نصب کر دی گئی ہیں۔

کمشنر مجتبیٰ پراچہ نے کہا کہ لاہور اور قصور میں محکمہ آبپاشی نے سیلاب ہنگامی مراکز قائم کر دیئے ہیں، محکمہ آبپاشی و ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیم راوی کے بریچنگ سیکشنز کا معائنہ کرے۔

Sughra Afzal

Content Writer