( زاہد چودھری ) پولیو کے خاتمے کے لئے سب جتن بے سود، شہر کے سیوریج میں پولیو وائرس کی ایک مرتبہ پھر تصدیق، آؤٹ فال روڈ اور گلشن راوی ڈسپوزل سٹیشن سے جون میں حاصل کئے گئے نمونوں میں وائرس پایا گیا، قومی ادارہ صحت نے رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور میں پولیو کا خطرہ بدستور موجود ہے، ماہ جون میں آؤٹ فال روڈ اور گلشن راوی ڈسپوزل سٹیشن سے سیورج کے نمونے حاصل کرکے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بھجوائے گئے تھے۔ قومی ادارہ صحت نے رپورٹ جاری کی ہے جس میں سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
شہر کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے گزشتہ ایک برس سے بار بار مہم چلائی جاری ہے جو تاحال بے سود دکھائی دے رہی ہے۔