قیصر کھوکھر: حکومت پنجاب کی تمام محکموں کو رکی ہوئی ادائیگیاں جاری کرنے کی ہدایت، محکمہ خزانہ نے الیکشن انتظامات کے لیے 1 ارب 30 کروڑ روپے جاری کردیئے۔
سٹی 42 کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے اس حوالہ سے تمام محکموں کو ایک خط لکھ دیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے تمام قسم کے بل اور ادائیگیاں فوری طور پر جاری کر دی جائیں۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ خزانہ نے تمام محکموں اور تمام اداروں کو یہ ہدایات جاری کر دی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پنجاب کیلئے 100 ارب کا بڑا بجٹ جاری
محکمہ خزانہ نے الیکشن انتظامات کے لئے ایک ارب تیس کروڑ روپے جاری کردیئے. یہ گرانٹ محکمہ داخلہ، محکمہ پولیس اور تمام اضلاع کے ڈی سی کو جاری کی گئی ہے کہ وہ اس گرانٹ سے فوری الیکشن انتظامات کریں۔