ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیگی چیئرمینوں نے کمر کس لی

لیگی چیئرمینوں نے کمر کس لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقار گھمن: قومی اسمبلی کے حلقہ 133میں لیگی چیئرمینوں نے کمر کس لی۔ ملک پرویز اور میاں سلیم کی انتخابی مہم کے لیے ڈیوٹیاں سنبھال لیں۔کہتے ہیں اپنے سے بڑھ کر لیڈ لیکر جتوائینگے۔
این اے ایک سوتینتیس کے مرکزی الیکشن ہال میں چیئرمین سجادربانی،چوہدری آصف خان میو، میاں عامرشوکت، اجمل ہاشمی، راناصفدر، محمدسرورسلہری، غلام نبی طور، وائس چیئرمین چوہدری بشارت علی سمیت دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر بلدیاتی نمائندوں نے شائستہ پرویز ملک سے اپنی لیڈیز کونسلرزکے ساتھ ملاقات بھی کی اور علاقہ میں خواتین ٹیموں کی تشکیل دی گئی۔

چیئرمینوں کا کہنا تھا کہ اپنی اپنی یونین کونسل سے پہلے سے زیادہ ووٹ لیکر اپنی قیادت کو جتوائینگے۔چیئرمینوں کا کہنا تھا کہ ہم سب امیدوار تھے لیکن پارٹی فیصلہ دل سے قبول کیا اور اب دل و جان سے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائینگے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔