جسٹس محمد انوارالحق نے چیف جسٹس ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جسٹس محمد انوارالحق نے چیف جسٹس ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: سنئیر ترین جج جسٹس محمد انوارالحق نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ جسٹس سردار محمد شمیم خان نے ان سے حلف لیا ۔تقریب میں پرنسپل سیٹ پر کام کرنے والے ججز ، بار عہدیداروں اور لاء افسروں نے شرکت کی۔
چیف جسٹس محمد یاورعلی کے برطانیہ اور کینیڈا کے غیر ملکی دورے اورملک میں عدم موجودگی پرجسٹس محمد انوارالحق قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیں گے ۔ جسٹس محمد انوارالحق کی بطور قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ حلف برداری تقریب عدالت عالیہ کے ججز لاؤنج میں ہوئی   اورجسٹس سردار محمد شمیم خان  نے جسٹس محمد انوارالحق سے حلف لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

حلف برداری تقریب میں جسٹس مامون رشید شیخ ، جسٹس محمد فرخ عرفان خان،  جسٹس محمد قاسم خان ، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی،  جسٹس امین الدین خان ، جسٹس ملک شہزاد احمد خان،  جسٹس عائشہ اے ملک ، جسٹس علی باقر نجفی ، جسٹس عاطر محمود ، جسٹس شاہد بلال حسن سمیت پرنسپل سیٹ پر کام کرنے والے دیگر ججز شرکت کی ۔

ممبر پاکستان بار و صدارتی امیدوار لاہور ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان چوہدری، ممبر پاکستان بار احسن بھون ، اعظم نذیر تارڈ سمیت سمیت پنجاب بار اور لاہور ہائیکورٹ بار کے دیگر عہدیدار بھی شریک ہوئے ۔ چئیرمین لیگل ایجوکیشن اینڈ اے ڈی آر کمیٹی ہائیکورٹ بار حسیب اللہ خان ،رجسٹرار ہائیکورٹ بہادر علی خان سمیت عدالتی افسران بھی شریک ہوئے ۔

چیف جسٹس محمد یاورعلی برطانیہ کا نجی اور کینڈا کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد بیس جولائی کو وطن واپس آئیں گے ۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔