ناصر علی: مئیر لاہور لندن کے پانچ روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
مئیر لاہور کرنل ریٹائرڈمبشر غیر ملکی پرواز کے ذریعے لندن سے لاہور پہنچے ۔ ریسکیو کے حوالے سے گلاسکو ریسکیو سروس سے ایم او یو سائن کیا۔ایم او یو کے مطابق ریسکیو کے افسران و اہلکار امدادی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے برطانیہ جائیں گے۔ میئر لاہور نے لندن میں محترمہ کلثوم نواز کی عیادت بھی کی۔