سٹی42: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں ایک خودکش بمبار سمیت چار دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
2 جنوری 2024 کو، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے ضلع میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران اپنے فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک خودکش بمبار سمیت 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
مارے گئے دہشت گرد ایک ہائی پروفائل دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جو سیکورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی کے باعث ٹل گیا۔ مارے جانے والے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم رہے ۔ ان س کی ہلاکت کے بعد ان کے قبضہ سےاسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کی بھاری مقدار برآمد ہوئی۔
علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔