مسلم لیگ نون کا دفتر جلانے کا کیس؛ عدالت نے صنم جاوید کا مزید جسمانی ریمانڈ نہیں دیا

Sanam Javid, PTI worker, Muslim League Noon, PMLN, Muslim League Nawaz, Lahore, May Nine violence, May 9 attacks, Judicial remand, physical remand, District and session judge Lahore, Lahore courts, Jail, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  نو مئی 2023 کومسلم لیگ ن کا  آفس  جلانے کے کیس میں پی ٹی آئی کی کارکن ملزمہ صنم جاوید کا دو مرتبہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ لاہور  نے اسے  جوڈیشل ریمانڈ  کر کے جیل بھیج دیا۔ 

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ لاہور  کے ڈیوٹی جج  قیصر نذیر بٹ نے کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے ملزمہ صنم جاوید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

صنم جاوید کے خلاف 9 مئی 2023 کو ماڈل ٹاؤن لاہور میں مسلم لیگ ن کا مرکزی دفتر جلانے کا مقدمہ تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درج ہے۔