استنبول میں اسرائیل اور کرد عسکریت پسندوں کے خلاف لاکھوں افراد کی ریلی

Istanbul, Turkey, rally, Gaza, Hamas, Kurd warriors, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ترکیہ کے شہر استنبول میں اسرائیل کی غزہ میں جنگ اور  کرد عسکریت پسندوں کے ہاتھوں ترک فوجیوں کی اموات کے خلاف حکومتی پارٹی کے حامی ہزاروں افراد نے استنبول میں مارچ کیا۔

صدر رجب طیب اردوان کے بیٹے بلال اردوان کی جانب سے نکالی جانے والی اس ریلی کا آغاز استنبول کی مشہور مساجد آیا صوفیہ اور بلیو مسجد میں صبح کی نماز کے بعد ہوا۔

ترکیہ اور فلسطین کے جھنڈے لہراتے ہوئے مظاہرین نے باسفورس پر واقع گلاتا پل کی جانب ریلی نکالی اور ’قاتل اسرائیل، فلسطین سے نکل جاؤ‘ اور ’اللہ اکبر‘ کے نعرے لگائے۔حماس کے حامی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیل کی غزہ میں فوجی کارروائیوں پر اسرائیل کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔