قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، دہشتگردی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ   

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، دہشتگردی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ   
کیپشن: National Security Committee meeting,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں دہشتگردی کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں آرمی چیف،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، ڈی جی آئی ایس آئی نے شرکت کی،اجلاس میں وزیر داخلہ ،وزیر دفاع ،وزیر اطلاعات بھی موجود تھیں ،اجلاس میں شرکا کو قومی سلامتی امور سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

 ذرائع کے مطابق اجلاس میں دہشتگردی کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا، شرکا کہناتھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ،دہشتگرد گروپوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

اجلاس میں معیشت کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کئے گئے ، ذرائع کاکہناہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ ڈالر کی سمگلنگ روکنے کیلئے حکومت اقدامات لے گی ،ڈالر سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ادارے مل کر کام کریں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ادارے ملکی معیشت کیلئے مل کر کام کریں گے ،ذرائع کاکہناہے کہ معیشت کی بحالی کیلئے پیش کی جانے والی تجاویز منظورکی گئی، ذرائع کے مطابق شرکا نے اتفاق کیا کہ کسی کو بھی معاشی عدم استحکام لانے کی اجازت نہیں ہو گی ۔