(زاہد چوہدری)صحت کارڈپرسرکاری ہسپتالوں میں علاج کی حوصلہ شکنی جاری،حکومت ڈاکٹرز و طبی عملےکےصحت کارڈپرعلاج میں شیئرکاتعین نہ کرسکی۔
ہسپتالوں میں صحت کارڈپرمحدودعلاج سےوصول ہونیوالی رقم بھی تقسیم نہ ہوسکی،سرکاری ہسپتالوں میں کروڑوں روپے ڈاکٹرز اور عملے کو نہ دیئے جاسکے، ذرائع کے مطابق صحت کارڈپرشیئرکاتعین نہ ہونےسےڈاکٹرزوعملےکوصحت کارڈکےپیسےنہیں مل رہے، سرکاری ہسپتالوں میں شیئر کے تعین کیلئے تاحال کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔شیئرزیادہ ہونےسےڈاکٹرز وطبی عملہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کوترجیح دےرہا۔