ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پسند کی شادی کرنے والی لڑکی اور شوہر ظہیر کو ہائیکورٹ نے طلب کر لیا

Zaheer
کیپشن: Zaheer
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :سندھ ہائیکورٹ نے کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی مبینہ مغویہ کی حوالگی سے متعلق درخواست پر شوہر ظہیر اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مغویہ کو جمعے کو طلب کرلیا۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والے مبینہ مغویہ کی حوالگی سے متعلق والدین کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ مدعی کے وکیل نے موقف دیا کہ مبینہ مغویہ کو شیلٹر ہوم انتظامیہ کے ذریعے طلب کیا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جو بھی متعلقہ افسر مقرر ہے وہی مبینہ مغویہ کو لے کر آئے۔ مدعی کے وکیل نے موقف دیا کہ استدعا ہے کہ ملزم ظہیر سے مبینہ مغویہ کی ملاقات نہ ہونے پائے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر بچی والدین کے پاس جانے کو تیار ہے تو پھر کیا ایشو ہے۔ مدعی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ فیملی کورٹ میں دو ماہ سے کیس التوا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا بچی والدین کے ساتھ جانے کو تیار ہے؟

مدعی کے وکیل نے موقف دیا کہ میڈیکل رپورٹ میں ڈاکٹر نے لکھا ہے کہ بچی جانا چاہتی ہے۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ بچی والدین کے ساتھ جانا چاہتی ہے تو فیملی کورٹ نے آپ کی درخواست کیوں مسترد کی؟ مدعی کے وکیل نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے عبوری کسٹڈی مانگی تھی جیسے عدالت نے مسترد کیا۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ ہم بچی کو عدالت میں طلب کرلیتے ہیں۔ عدالت نے شوہر ظہیر اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کردیئے اور لڑکی کو جمعے کو طلب کرلیا۔