ویب ڈیسک:میٹا کے سی ای او اور فیس بک کے شریک بانی مارک زکربرگ نے نئے سال کی آمد پر مبارک باد دیتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ اپنے تیسرے متوقع بچے کی خوش خبری بھی شیئر کردی۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ اپ ڈیٹ کرتے ہوئے مارک زکربرگ نے ایک تصویر اپ لوڈ کی جس میں وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ موجود ہیں۔اس تصویر میں مارک زکربرگ سیاہ رنگ کے سوٹ میں ملبوس نظر آ رہے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ پرسیلا چان بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔
View this post on Instagram
اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ نیا سال مبارک ہو! سال 2023 میں مہم جوئی اورمحبتیں آنے والی ہیں‘۔واضح رہے مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ کے یہاں تیسرے بچے کی آمد متوقع ہے۔ اس سے قبل ان کی دو بیٹیاں 7 اور 5 برس کی ہیں۔