برقعہ پہن کر خواتین کو ہراساں کرنیوالے اوباشوں کا کیا انجام ہوا؟

Women Harrasment Iqbal Park
کیپشن: Veil Person Harass Women
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن خالد: خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ خواتین کا گھر سے کسی کام کیلئے مارکیٹ اور دفاتر جانا مشکل ہوگیا ہے۔ خواتین کو کبھی رکشوں میں تو کبھی پارک وغیرہ میں ہراساں کیا جاتا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ گریٹر اقبال پارک میں پیش آیا جہاں برقعہ پہن کر خواتین کو ہراساں کرنے والے دو ملزمان پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔ گریٹر اقبال پارک میں برقعہ پہن کر خواتین کو ہراساں کرنے کی شکایت موصول ہونے پر  اینٹی رائٹ فورس نے گریٹر اقبال پارک سے دو ملزموں  کو گرفتار کیا۔ ملزم سبحان اور عثمان برقعہ پہن کر پارک میں آئی  فیملیز کو ہراساں کر رہے تھے۔

ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ لاری اڈا منتقل کردیا گیا ہے۔ ایس پی اینٹی رائٹ فورس کا کہنا ہے کہ ملزموں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

قبل ازیں گریٹر اقبال پارک میں ہی خاتون پولیس اہلکار کو بھی ہراساں کرنے کا واقعہ ہوا تھا، جہاں دو نوجوان ڈیوٹی پر مامور خاتون اہلکار کو نازیبا جملے اور آوازیں کس رہے تھے، جنہیں گرفتار کرتے ہوئے تھانے منتقل کیا گیا تھا۔