(فاران یامین)ایک تو چوری، اوپر سے سینہ زوری،نوسرباز کو غیر قانونی نیلی بتی اور گرین نمبر پلیٹس لگانے کا شوق حوالات لے گیا، سی ٹی او لاہور کا نوٹس،کہتے ہیں ملزم کیخلاف درج مقدمے کی مکمل پیروی کی جائے گی۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شمع سٹاپ فیروزپور روڈ پر وارڈنز نےغیر قانونی طورپرنیلی بتی اورگرین نمبر پلیٹ والی گاڑی کو روکا، شناخت طلب کرنے پرزاہداقبال نامی ملزم آپے سے باہر ہوگیا، ملزم نے طیش میں آکرپہلے نیلی بتی کوزمین پرپٹخا پھر وارڈن سےلڑائی کی کوشش کی، سفارشیوں سے بات نہ کرنے کی رنجش پروارڈن کا موبائل فون بھی توڑڈالا،ملزم زاہداقبال کارروائی کرنے پر وارڈنزکوسنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔
واقعہ پر سی ٹی او لاہور منتظرمہدی نے بھی نوٹس لے لیا اور ملزم کیخلاف تھانہ اچھرہ میں نوسربازی، کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرلیا۔ سی ٹی اوکا کہناہےکہ ایسا ہتک آمیزرویہ ناقابلِ برداشت ہے، ملزم کیخلاف درج مقدمہ کی مکمل پیروی کی جائےگی۔