(سٹی 42) کوروناوائرس کی نئی قسم لاہورپہنچ گئی،برطانیہ سے لاہورآنے والی خاتون میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو گئی،ٹیسٹ مثبت آنے پربرطانوی نژادخاتون کوقرنطینہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد پاکستان سمیت دیگر ممالک نے برطانیہ کیساتھ فضائی رابطے ختم کر دیئے ہیں ،تاہم برطانیہ سے براستہ دبئی آنے والی خاتون میں کورونا کی نئی قسم کی تشخیص ہو گئی،خاتون ورجن اٹلانٹک کی پروازسے لاہورپہنچی تھی اورلاہورکے نجی ہوٹل میں قیام پذیرتھی۔
ہوٹل قیام کے دوران خاتون کے کوروناسیمپلزلئے گئے توٹیسٹ مثبت آیا،ٹیسٹ مثبت آنے پربرطانوی نژادخاتون کوقرنطینہ کردیا گیا، خاتون سے رابطے میں رہنے والے ہوٹل عملے کے نمونے بھی لئے جارہے ہیں۔