لاہور میں بارش سے سردی میں اضافہ

لاہور میں بارش سے سردی میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) شہر کے مختلف مقامات پر بوندا باندی سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ،محکمہ موسمیات اگلے تین روز وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کا مطلع صبح سے ابر آلود تھا۔ شام کو گلشن راوی، سمن آباد، مزنگ، لٹن روڈ، ساندہ سمیت دیگر علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔ یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت مزید بڑھ گئی۔ محکمہ موسمیات نے اگلے تین روز وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ بارش سے خنکی میں اضافے اور دھند میں کمی کا امکان ہے۔ شہر میں بارش کا لطف اٹھانے کیلئے زندہ دلان نے ٹی اسٹالز کا رخ کیا اور گرما گرم چائے کی چسکیاں لے کر موسم کی شدت کو مات دی۔

لاہور میں درجہ حرارت 2 ڈگری تک گرگیا،کالی گھٹاوں نے سورج کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب میں بارشیں ہونگی۔آج دن کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ رات کے اوقات میں لاہور میں درجہ حرارت دو ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔ ہوامیں نمی کاتناسب زیادہ ہونے سے اوس میں بھی اضافہ ہوا۔
موسم کااحوال بتلانےوالےکہتےہیں جنوری میں سردی کی شدت زیادہ ہوگی، جبکہ بارشیں بھی نسبتا  زیادہ برسیں گی۔ جنوری کے وسط میں شدید دھند پڑے گی۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش برسےگی۔ بارشوں کا سلسلہ دو سے تین روز تک جاری رہے گا۔ خوبصورت موسم نےلاہوریوں کےمزاج کو بھی خوشگوار بنا دیاہے۔
دوسری جانب لاہور کا ائیرکوالٹی انڈکس 200 ریکارڈ کیا گیا۔شہر میں دس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسےہوائیں چل رہی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer