ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ہوگایانہیں؟حکومتی پلان سامنے آگیا

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ہوگایانہیں؟حکومتی پلان سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پی ڈی ایم کا لانگ مارچ روک دیا جائے یا چھوڑ دیا جائے؟ حکومتی بڑوں نے سر جوڑ لیے، تجاویز وزیر اعظم عمران خان کو بھجوائی جائیں گی، کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کیسز کو بنیاد بنا کر کارروائی کی بھی تجویز زیر غور ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) کے متوقع لانگ مارچ پر حکومت نے کیا حکمت عملی اپنانی ہے؟ لانگ مارچ کرنے دینا ہے یا روکنا ہے؟ حکومتی بڑوں نے سر جوڑ لئےہیں جبکہ پنجاب کے بڑوں کا اجلاس بھی اگلے ہفتے بلوا لیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کی زیرِصدارت اجلاس میں پنجاب کے بڑوں کی پی ڈیم ایم کے متوقع لانگ مارچ کو روکنے کی تجاویز زیر غور آئیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کےزیادہ تررہنما لانگ مارچ کو روکنے کے حق میں ہیں۔ رہنماوں کا خیال ہے کہ لانگ مارچ راولپنڈی کی طرف گیا تو حالات خراب ہوں گے۔ لانگ مارچ کی تاریخ کا فیصلہ ہونے سے پہلے ہی اُسے روکنا ہوگا۔ذرائع کاکہناہےکہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اس بات کی تجویزدی جائےگی کہ مینارپاکستان جلسےکےدوران کوروناایس اوپیزکی خلاف ورزی پرجومقدمات درج کئے گئےہیں، انہیں بنیادبناکرپی ڈی ایم کی قیادت کےخلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔ تاہم پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کو روکنےیانہ روکنےکےحوالےسےپالیسی وزیراعظم دیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد کی تحریک کے دوسرا مرحلے کا آغاز پی ڈی ایم کل بہاولپور میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔ پی ڈی ایم کی قیادت کل بہاولپور میں ریلی نکالے گی۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ریلی کی قیادت کر یں گے، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی ریلی میں شرکت کریں گی۔

 مریم نواز لیگی ایم پی اے ملک ظہیر اقبال کی رہائشگاہ پر خطاب کریں گی۔ لیگی ایم پی اے ملک ظہیراقبال کی رہائشگاہ پر مریم نواز کی آمد پر اونٹ قربان کیا جائے گا، قربانی کا اونٹ سپیشل طور پر سجایا گیا ہے ،مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت نے پی ڈی ایم قائدین کے استقبال کی تمام تیاریاں مکمل کر لی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer