نئےسی سی پی او لاہور کا آتے ہی دبنگ بیان

نئےسی سی پی او لاہور کا آتے ہی دبنگ بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)نئےسی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ اور حکومت کے ویژن کو لے کر آگئے بڑھیں گئے،ٹیم ورک اور جرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں تعینات ہونے والے نئے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا ایک بیان میں کہناتھا کہ ٹیم ورک اور جرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات ہوں گی، وزیر اعلیٰ اور حکومت کے ویژن کو لے کر آگئے بڑھیں گئے،بہترین ٹیم کے ساتھ عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں گئے،پولیس عوام مل کر جرائم پیشہ افراد کا قلعہ قمع کریں گے، حکومت کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے بہترین حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

سی سی پی اوغلام محمود ڈوگرنے کہا کہ بطور سی سی پی او لاہور تعیناتی کے بعد ویسے تو درپیش چیلنجز کے حوالے سے فہرست کافی طویل ہے لیکن میں نے اس حوالے سے ایک ترجیحی لسٹ اپنے ذہن میں تیار کر رکھی ہے ۔جسے انشا اللہ چند روز میں عملی جامہ پہنانے کے لئے ایک مربوط پالیسی تشکیل دی جائے گی ۔ میری پہلی ترجیح یہ ہو گی کہ کرائم کنٹرول ہو اور عام آدمی کو ہم کس طرح ریلیف دے سکتے ہیں اور اس کی عزت کو بڑھاتے ہوئے اس کے مسائل کی داد رسی کے لئے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے زیادہ سے زیادہ کیا کر سکتے ہیں؟

 اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ لاہور پولیس شہریوں کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئے۔سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے،اشتہاریوں اور عدالتی مفروروں کی گرفتاری کے لیے موثر اور جامع حکمت عملی اپنائی جائے گی ۔  لاہور کے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے خلوص نیت اور جذبے سے کام کرنے کی ضرورت ہے،تھانوں میں مقدمات کی فری رجسٹریشن کو یقینی بنایا جائے گا۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا مزید کہناتھا کہ  کوئی شخص امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کرے تو اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔  کرپشن ، فرائض میں غفلت اور شہریوں سے بدسلوکی کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف فوری سخت ایکشن لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نئے تعینات ہونے والے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، غلام محمود ڈوگر کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان اور سی ٹی او لاہور سید حماد رضا،ایس ایس پی ڈسپلن سید امین بخاری بھی موجود  بھی موجود تھے۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا تعلق21 ویں کامن سے ہے، سربراہ لاہور پولیس کا شمار پولیس کے نہایت پروفیشنل، منجھے ہوۓ اور تجربہ کار افسروں میں ہوتا ہے، غلام محمود ڈوگر ڈی آئی جی ٹیکنیکل پروکیورمنٹ کے عہدے پر فرائض دے رہے تھے، غلام محمود ڈوگر سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے مختلف شہروں میں انتہائی اہم عہدوں پر اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

  غلام محمود ڈوگر نے 1993 میں بطور اے ایس پی پولیس سروس پاکستان جوائن کی اور انکا تعلق اکیسویں کامن سے ہے۔ کیرئیر کے آغاز میں غلام محمود ڈوگر نے بطور اے ایس نواب شاہ سندھ، اے ایس پی پنوں عاقل اوراے ایس پی خیر پورکے عہدوں پر فرائض سر انجام دئیے، غلام محمود ڈوگر یو این پیس کیپنگ مشن پر بھی اپنی خدمات سرانجام دیے چکے ہیں۔

  غلام محمود ڈوگر نے بطور سی ٹی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور بھی خدمات سرانجام دیں، غلام محمود ڈوگر نے ڈی آئی جی پی ایچ پی ، پنجاب ، آر پی او فیصل آباد، ڈی آئی جی آئی ٹی ، سی پی او ، پنجاب کے عہدوں پر فرائض اداکئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer