ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیمی ادارے کب اور کیسے کھلیں گے؟

تعلیمی ادارے کب اور کیسے کھلیں گے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) تعلیمی اداروں کی بندش تین مراحل میں ختم کرنے کی تجویز، پہلے فیز میں 25 جنوری سے سکولوں کو کھولنے کی تجویز ہے۔ کالجوں اور یونیورسٹیوں کو بھی مرحلہ وار کھولنے کی تجویز دی گئی ہے، صوبائی وزراء تعلیم کانفرنس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔        

ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں پچیس جنوری سے پرائمری سکولز کھولنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔ دوسرے مرحلے میں چار فروری سے مڈل تا انٹرمیڈیٹ کلاسز شروع کرنے کی تجویز ہے۔ تیسرے مرحلے میں 15 فروری سے یونیورسٹیوں کو کھولنے کی تجویز دی گئی ہے۔ 

بورڈز امتحانات مئی کے آخری ہفتے اور جون کے ابتداء میں لینے کی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق تعلیمی اداروں کو تین مراحل میں کھولنے کی تجویز کا ایجنڈا بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس میں شامل ہے۔

 دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن نے غریب ومستحق طالبات کے لئے " زیور تعلیم " پروگرام بندکرنےکاعندیہ دےدیا۔ زیور تعلیم پروگرام کے تحت ہزاروں طالبات کو سالانہ کروڑوں روپے وظیفہ دیا جاتا تھا۔منصوبہ ختم کرکے تمام فنڈز انصاف آفٹرنون سکول پروگرام کو دینے کا پلان ہے۔منصوبے کے تحت مستحق طالبات کو سکول آنے پر ایک ہزار روپے ماہانہ ملتا تھا۔ منصوبہ ختم ہونے سے ہزاروں مستحق خاندانوں کا بجٹ متاثر ہونے کا امکان ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ فیملز ایک ہزار روپے وصول کرنےکےبعدبھی بچوں کو سکولز نہیں بھجواتی تھیں۔انصاف آفٹر نون پروگرام سے آؤٹ آف سکولز بچے سکول داخل ہوسکیں گے جس سے کوالٹی ایجوکیشن بہتر ہوگی ۔