جے یو آئی کے رہنما کے گھر پر چھاپہ،بھائی ،بیٹے اور بہنوئی گرفتار

جے یو آئی کے رہنما کے گھر پر چھاپہ،بھائی ،بیٹے اور بہنوئی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : جے یو آئی کے مرکزی رہنما کے گھر پر چھاپہ،بھائی ،بیٹے اور بہنوئی کو گرفتار کرلیا گیا ۔

مفتی کفایت اللہ کے خلاف حکومت کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کا معاملہ ۔ خیبرپختونخوا پولیس کا مانسہرہ میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما کفایت اللہ کے گھر پر چھاپہ۔ مفتی کفایت اللہ کے بھائی، بیٹوں اور بہنوئی کو گرفتار کرلیا۔ چھاپے کے دوران مفتی کفایت اللہ گھر پر موجود نہیں تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاتھا کہ فوج کے خلاف بیان دینے پر مفتی کفایت اللہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا ۔ مفتی کفایت اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی بازگشت پر مریم نوازشریف کا بھی ردعمل سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر مفتی کفایت اللہ کے خلاف مقدمہ درج ہوا تو پھر ہم عمران خان کی د سے 12 سال پرانی ویڈیوز بھی لے کر جائیں گے اور مقدمہ درج کرنے کامطالبہ کریں گے ۔

یاد رہے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم کو اس معاملے پر بریفنگ دی گئی تھی ،وزیر اعظم نے  مفتی کفایت اللہ پر مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer