ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہزاروں کینسر کے مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

ہزاروں کینسر کے مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چوہدری ) تبدیلی سرکار کا کارنامہ، کینسر کے پانچ ہزار غریب مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں، دو برس سے مفت علاج کے منصوبے کے سوا دو ارب روپے کے بقایاجات ادا نہ ہونے پر نوارٹس فارما نے مفت ادویات کی فراہمی روک دی۔     

مسلم لیگ ( ن) حکومت کی جانب سے 2014 میں نوارٹس فارما کے اشتراک سے کینسر کے مریضوں کو مفت علاج کی فراہمی کیلئے سی ایم ایل پراجیکٹ شروع کیا گیا۔ جناح ہسپتال اور میو ہسپتال سمیت پنجاب میں قائم پانچ سنٹرز سے ہر مریض کو ماہانہ ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے کی دوا مفت فراہم کی جاتی رہیں۔

 تاہم تبدیلی سرکار نے حکومت سنبھالتے ہی کینسر کے علاج کے منصوبے میں کیڑے نکالنے شروع کر دیئے اور تھرڈ پارٹی آڈٹ میں بھی جب منصوبے کی شفافیت کی تصدیق ہوگئی تو پھر بھی فنڈز جاری نہیں کئے۔ پنجاب حکومت کو بار بار استدعا کے باوجود گزشتہ اور موجودہ مالی سال کے دوران کینسر کے علاج کے منصوبے کے سوا دو ارب روپے کے بقایاجات ادا نہیں کیے گئے ہیں۔

اس صورتحال پر نوارٹس فارما نے پنجاب حکومت کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے بقایاجات نہ ملنے کی وجہ سے اب کینسر کی ادویات مفت فراہم کرنے سے معذرت کر لی ہے۔ کینسر کےعلاج میں تعطل کی وجہ سے ہزاروں غریب مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں۔