علی ساہی: سینما مالکان کی موجیں ختم، محکمہ ایکسائز کا انٹرٹینمنٹ ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ، شہرکے تیس سینماوں سے ٹیکس وصولی کے لیے انسپکٹرزکی تعیناتی کے احکامات جاری کردیے گئے۔ مانیٹرنگ ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی۔ سیکریٹری ایکسائزکے احکامات کے بعد ٹیکس وصولی کا عمل شروع کردیا جائے گا۔
سینما مالکان کے لیے بری خبر ہے کہ نو سال بعد محکمہ ایکسائز نے تفریحی ٹیکس کی وصولی کے لیے روسٹر تیار کرلیا ہے۔ شہر کے تیس سینما گھروں میں انسپکٹرز کی تعیناتیاں کردی گئیں ہیں جبکہ سینما گھروں کی اچانک چیکنگ کے لیے مانیٹرنگ ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی۔ حکومت نے فلم انڈسٹری زوال پذیر ہونے کی وجہ سے پچھلے نوسالوں سے ٹیکس میں چھوٹ دی گئی تھی اور وصولی روک دی تھی۔
چھوٹ کے بعد یکم جنوری سے دوہزار سترہ سے وصولی کا عمل جاری کیا جانا تھا لیکن حکومت نے وصولی کے لیے واضح ہدایات جاری نہیں کی تھیں جبکہ تین ماہ قبل حکومت نے یکم جنوری دوہزار سترہ سے اکتیس دسمبردوہزارانیس تک کی مزید معافی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ یکم جنوری دوہزاربیس سے وصولی کا عمل شروع کیا جانا تھا جس کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
اب سینما مالکان نے فکس ٹیکس وصولی کے لیے تجویزدی تھی۔ ٹیکس فکس وصول کیا جانایا بیس فیصد کے حساب سے فیصلہ سیکریٹری ایکسائزکریں گے جس کے بعد ٹیکس وصولی کا عمل شروع کردیا جائے۔