(خان شہزاد) ایل پی جی ایسوسی ایشن نےایل پی جی کی قیمتوں میں واضح کمی کاعندیہ دے دیا۔ چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کہتے ہیں ایل پی جی کے بوذر کل شام تک شہر میں داخل ہوجائیں گے، جس کے نتیجے میں ایل پی جی دس سے بیس روپے تک سستی ہونےکا امکان ہے۔
ایل پی جی ایسوسی ایشن کیجانب سےآئندہ دوروز میں ایل پی جی سستی ہونے کی نوید سنائی جارہی ہے۔ چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہےکہ لاہور ریجن کی ایل پی جی کی روزانہ کی کھپت ایک ہزار چھ سو میٹرک ٹن ہے۔
شہر میں ایل پی جی کے کل سترہ پلانٹ موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ کل شام تک تمام پلانٹس کے پاس ایل پی جی کا وافر ذخیرہ موجود ہوگا جس کے نتیجے میں ایل پی جی دس سے بیس روپے سستی ہوکر ایک سو چالیس روپے فی کلوگرام تک فروخت ہوگی۔
ایل پی جی سیلرز کا سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رسد اور طلب میں توازن نہ ہونے کے باعث ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ ہوا تاہم دوروز تک قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔