لاہور میں موٹاپے کی کامیاب سرجری

لاہور میں موٹاپے کی کامیاب سرجری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) موٹاپے سے نجات کیلئے خاتون کینیڈا سے لاہور پہنچ گئی، بھارتی نژاد کینیڈین شہری مالی سیسن کی الرازی ہسپتال میں کامیاب سرجری ہوئی۔
سرجن ڈاکٹر معاذ کا کہنا ہے کہ مریضہ کا پانچ برس قبل بھارت میں بھی آپریشن کیا گیا لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکا جس پر خاتون موٹاپے سے نجات کیلئے لاہور آئی ہیں۔  موٹاپے کا شکار ایک سو چالیس کلوگرام وزنی بھارتی نژاد کینیڈین شہری خاتون مالی سیسن کی الرازی ہسپتال میں بیری ایٹرک سرجری کی گئی ہے۔

 سرجن ڈاکٹر معاذ نے مالی سیسن کی سرجری کرکے اس کے معدے کا سائز چھوٹا کر دیا ہے تاکہ خوراک کم استعمال کرکے اس کے وزن میں بتدریج کمی لائی جاسکے۔ ڈاکٹر معاذ نے بتایا کہ مریضہ کامیاب سرجری کے بعد روبصحت ہے اور اسے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

 ڈاکٹر معاذ کے مطابق مالی سیسن نے پانچ برس قبل بھارتی شہر ممبئی سے بھی بیری ایٹرک سرجری کروائی تھی جو کامیاب نہیں ہوسکی اور پانچ برس میں اس کا صرف پندرہ کلو گرام وزن کم ہوسکا جس کے باعث خاتون نے اس مرتبہ سرجری کیلئے پاکستان کو ترجیح دی ہے۔ ڈاکٹر معاذ کے مطابق چند ماہ میں خاتون کے وزن میں واضح کمی دیکھنے میں آئے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer