ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

28مارچ کوتیسری عالمی پیغام کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی:حافظ طاہراشرفی

28مارچ کوتیسری عالمی پیغام کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی:حافظ طاہراشرفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان ظہیر): مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر اشرفی کی زیر صدرات پاکستان علماء کونسل کی مرکزی مجلس شوری کا اجلاس ۔ امریکی صدر کی پاکستان کو دھمکیوں کے خلاف ملک گیر احتجاج اور تیسری عالمی پیغام کانفرنس اسلام آباد میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں پاکستان علماء کونسل نے وزیراعظم سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ پانچ جنوری کو امریکی صدر کے خلاف ملک گیر احتجاج کئے جائیں گے۔ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات برابری کی سطح پر قائم ہونگے۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ 28 مارچ کو تیسری عالمی پیغام کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی۔ 6 جنوری کو لاہور، 16 کو گوجرانوالہ، 21 کو فیصل آباد میں علماء مشائخ کنونشن منعقد کئے جائیں گے۔

 اجلاس میں مولانا ایوب صفدر، مولانا عبدالکریم ندیم، مولانا عبدالحمید وٹو، مولانا محمد شفیع، شبیر یوسف، مولانا اسد اللہ فاروق سمیت دیگر قائدین موجود تھے۔ اجلاس میں مولانا پیر اسعد حبیب کو سرپرست اعلی پنجاب اور مولانا مفتی خالد محمود کو معاون خصوصی مرکزی چیئرمین شعبہ اطلاعات مقرر کیا گیا۔

مزید دیکھئے: