زاہد چوہدری: جنرل ہسپتال میں سلیپ ریسرچ سنٹر کا قیام، خراٹوں اور سانس کی رکاوٹ کی تشخیص کیلئے جدید مشینری فراہم کر دی گئی۔سنٹر کا انچارج ڈاکٹر عرفان ملک کو بنایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جنرل ہسپتال میں سلیپ ریسرچ سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ سنٹر کا انچارج ڈاکٹر عرفان ملک کو بنایا گیا ہے۔ جبکہ سلیپ ریسرچ کیلئے جدید مشینری بھی نصب کی گئی ہے۔
جنرل ہسپتال میں قائم ہونے والے سلیپ ریسرچ سنٹر میں دوران نیند خراٹوں اور سانس کی بیماری کے شکار افراد کا علاج ہوگا۔ اس حوالے سے ریسرچ کا آغاز کیا جائے گا۔