پنجاب حکومت کے میگاپراجیکٹس نے دیگراضلاع کے منصوبوں کی قربانی دے دی

پنجاب حکومت کے میگاپراجیکٹس نے دیگراضلاع کے منصوبوں کی قربانی دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے): پنجاب حکومت نے میگاپراجیکٹس کے لئے دیگراضلاع کےمنصوبوں کی قربانی دے دی، صاف پانی، کلاس رومز،انڈسٹری اور ٹرانسپورٹ کے 30 ارب روپے لاہور منتقل، سٹی42انویسٹی گیشن سیل نے فنڈز منتقلی کاسراغ لگا لیا۔

پنجاب حکومت کی نظریں صرف لاہور پر ہیں جبکہ دیگر اضلاع کے منصوبوں کے فنڈز شہر کے میگا پراجیکٹ کو منتقل کیے جارہے ہیں۔ سی ٹی انویسٹی گیشن کی تحیقیات کے مطابق راواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں تیس بلین کا کٹ لگا کر تمام فنڈز شہر لاہور کے میگا پراجیکٹ کو بروقت مکمل کرنے کے لیے خرچ کیے جارہے ہیں ۔ کسان،صاف پانی ،کلاس رومز، انڈسٹری ،ٹرانسپورٹ کا تیس ارب لاہور کے منصوبوں کے لیے منتقل کیے گئے ہیں۔ جن میں پنجاب کے اضلاع میں صاف پانی کے مختص دس ارب روپے سڑکوں کی تعمیر پر خرچ ہونگے۔پنجاب کے کسانوں کا پانچ ارب روپے اورینج ٹرین منصوبے کو منتقل کردئیے گئے ہیں۔ شیخوہ پورہ میں قائداعظم اپیرل پارک کے چار ارب روپے آب صحت پروگرام کو منتقل کیے گئے ہیں۔ پنجاب کے دیگر اضلاع میں سیف سٹی پراجیکٹ کی دو ارب روپے کی رقم لاہور میں ایک موریہ پل کی تعمیر کے لیے منتقل کیے گئے ہیں۔

دیگر اضلاع میں ٹرانسپورٹ کی فراہمی کا ڈیڑھ ارب فیصل آباد میں منتقل کیے گئے ہیں ۔ پنجاب بھر میں طلبا کے لیے اضافی کالا رومز کی تعمیر کے تین ارب روپے سی ٹی ڈی کے دفتر ، اربن ڈویلپمنٹ کی اسکیموں کو منتقل کیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ پنجاب اور پی اینڈ ڈی بورڈ کے حکام کا موقف ہے یہ فنڈز ان منصوبہ جات سے منتقل کیے جارہے جو سست روی شکار ہیں جبکہ شہر میں میگا پراجیکٹ کی تعمیر اور تکمیل کا کام تیزی سے جاری ہے اور یہ فنڈز ان مذکورہ پراجیکٹ بروقت مکمل کرنے کے لیے خرچ کیے جارہے ہیں۔

مزید دیکھئے: